Buy website traffic cheap

ارب ڈالر

رواں ماہ میں پاکستان کو دوست ممالک سے کتنے ارب ڈالرملیں گے

لاہور(ویب ڈیسک): وزارت خزانہ کے مطابق جنوری میں چینی امداد سمیت 6 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے ۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چین سے رواں ماہ میں 2ارب ڈالرملنے کا امکان ہے جبکہ یواے ای سے بھی 3 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے اس کے علاوہ سعودی پیکیج کے تحت ایک ارب ڈالر کی رواں ماہ ملنے کا امکان ہے. وزارت خزانہ کا کہنا ہے نئی انڈسٹریل پالیسی کا اعلان رواں ماہ کے اختتام پر ہو گاجبکہ نئی ٹیرف پالیسی کااعلان بھی رواں ماہ میں ہی کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر مزید ملنے کا امکان ہے، سعودی عرب کا مالیاتی پیکج رواں ماہ مکمل ہو جائے گا۔ سعودی ارب سے مالیاتی پیکج ملنے کے بعد موخر ادائیگی پر تیل کی سہولت کا آغاز بھی ہو جائے گا۔اس کے علاوہ یو اے ای سے بھی جنوری میں 3ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے جبکہ منی بجٹ بھی جنوری میں ہی پارلیمنٹ سے منظور کرایا جائے گا۔

ماہِ نومبرمیں پاکستان سٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں‌کاروباری سرگرمیوں کی کیا صورتحال رہی، مفصل رپورٹ
لاہور(ویب ڈیسک): ماہِ نومبرمیں پاکستان سٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں‌کاروباری سرگرمیوں کے متعلق تفصیلی رپورٹ آگئی ہے جس کے مطابق نومبر میں 100 انڈیکس 1153 پوائنٹس کم ہوا. :نومبر کااختتام 100انڈیکس نے 40496 پرکیا. :نومبر میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 42242 رہی. ارکیٹ میں 4 ارب 15کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے. مارکیٹ کےکاروبار کی مالیت197 ارب روپے رہی. نومبر میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 254 ارب روپے کم ہوئی. یادرہے کہ انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کوروپے کی نسبت ڈالرکی قدرمیں مزید 8 روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک امریکی ڈالرکی قدر 134 روپے سے 142 روپے تک جا پہنچی ہے۔ روپے کی قدرمیں کمی کے بعد غیرملکی قرضوں کے حجم میں 760 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قرض کے اجرا کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط میں روپے کی قدر میں مزید کمی سرفہرست ہے۔ اس کے علاوہ شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس اضافہ کے امکانات بھی ہیں۔ ڈالرکی بڑھتی ہوئی قدرسے ملک میں مہنگائی کا سیلاب امڈ آئے گا، روزمرہ استعمال کی ضروری درآمدی اشیا، پٹرول سمیت ہرشے کی قیمت بڑھ جائے گی جبکہ مقامی صنعتوں میں استعمال ہونے والے درآمدی خام مال کی قیمت بڑھنے سے پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہوجائے گا۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا، اسٹیٹ بینک کا موجودہ پالیسی ریٹ 8.50 فیصد ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ہی کی تجاویز کی روشنی میں شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس اضافہ کے امکانات بھی ہیں.