Buy website traffic cheap


فردوس عاشق اعوان محسن داوڑ اور علی وزیر پر برس پڑیں

لاہور(ویب ڈیسک) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک مائند سیٹ نے خڑکمر چیک پوسٹ پر حملہ کرکے دہشت گردوں کوچھڑایا، پاک فوج پر حملہ محسن داوڑ اور علی وزیر کو قومی اسمبلی میں بلانے کا کہنے والوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے ، محسن داوڑ اور علی وزیر کے چہرے کھل کر بے نقاب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق: شمالی وزیرستان میں پا ک فوج کے افسران اور جوانوں کی شہادت پر ردعمل میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک مائند سیٹ نے خڑکمر چیک پوسٹ پر حملہ کرکے دہشت گردوں کوچھڑایا ، اگر اس وقت دہشت گردوں کونہ چھڑایا جاتا تو شمالی وزیرستان میں یہ افسوسناک واقعہ پیش نہ آتا ۔ انہوں نے کہا کہ محسن داوڑ اور علی وزیر جس طرح ملک دشمنوں کے ہاتھ میں کھلونا بنے ہوئے ہیں ، شمالی وزیر ستان میں پاک فوج پر حملہ محسن داوڑ اور علی وزیر کو قومی اسمبلی میں بلانے کا کہنے والوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اس دن خڑکمر واقعہ میں دہشت گردوں کوچھڑانے کی کوشش نہ کی جاتی تو آج یہ افسوسناک واقعہ پیش نہ آتا ، آج محسن داوڑ اور علی وزیر کے چہرے کھل کر بے نقاب ہوگئے ہیں ، اگر ان کی جانب سے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن نہ روکا ہوتا تو آج یہ افسوناک واقعہ پیش نہ آتا ۔ انہوں نے کہا ہمارے قومی ہیروز نے عید کے دن بھی جانیں پیش کرکے قوم کا قرض چکایاہے ، اسے لئے ہمیں بھی ہوش کے ناخن لینے چاہئے ، ہماری سیاسی قیادت پاک فوج کے ساتھ کھڑ ی ہوجائے نہ کہ ایسے الفاظ استعمال کئے جائیں کہ پاک فوج کے مورال پر اثر پڑے ۔

مزید یہ پڑھیں

شمالی وزیرستان کے علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے تین افسران اور ایک جوان شہید ہوگئے ، حملے میں چار جوان زخمی بھی ہوئے ۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے خار کمڑ میں فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے پاک فوج کے تین افسراور ایک جوان شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے ، شہید ہونیوالے میں لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ، میجر معیز مقصود بیگ ، کیپٹن عارف اللہ اور لانس حوالدار ظہیر شامل ہیں۔ لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کا تعلق ہنزہ کے علاقے کریم بیگ سے ہے ، شہید میجر معیز مقصود بیگ کاتعلق کراچی شہید کپٹن عارف اللہ کا تعلق لکی مروت اور لانس حوالدار ظہیر کا تعلق چکوال سے ہے ،دہشتگردوں نے بارودی سرنگ کے ذریعے پاک فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا، اب تک اس علاقے میں شرپسندوں کے حملے میں دس سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 35زخمی ہوچکے ہیں۔دہشتگردوں کی جانب سے حملہ اس علاقے میں کیا گیا جہاں پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ اسی علاقے میں پاک فوج نے چند سہولت کاروں کو پکڑا تھا جس کے جواب میں شرپسندوں نے پاک فوج کی چوکی پر دھاوا بھی بولا تھا۔