Buy website traffic cheap


پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلاکیس سامنے آگیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق کرونا وائرس کا کیس کراچی میں رپورٹ ہواہے. محکمہ صحت سندھ کے مطابق یجییٰ جعفری نامی نوجوان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہے.

تفصیلات کے مطابق یجیٰی جعفری کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہے . نوجوان حال ہی میں ایران سے واپس پاکستان آیا تھا، یادرہے کہ ایران میں کرونا وائرس پہلے سے تباہی پھیر چکاہے اور پاکستان نے ایران کیساتھ آمدورفت پر پابندی عائد کررکھی ہے .