”یقیناہم ایک دن ملیں گے“ترک خاتون اول امینہ ایردوان کا پیغام

اسنتبول (مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردوان کی اہلیہ خاتون اول امینہ ایردوان نے اپنی قوم کیلئے پیغام میں کہا ہے کہ ”یقینا ہم ایک دن ملیں گے ۔تفصیلات ک مطابق خوشیوں بھرے دن کسی خوشخبری کے طرح واپس لوٹ آئیں گے لیکن ابھی وقت کا تقاضا ہے کہ گھر پر رہیں۔ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ امینہ ایردوان نے “یقیناً ہم ایک دن ملیں گے” نامی گیت کے میوزک کے ساتھ عوام کو ” گھر میں رہیں” کا پیغام دیا ہے۔

امینہ ایردوان نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ “ہو سکتا ہے کہ ہم کسی سمندر کے کنارے یا اپنے بزرگوں کی نرم و گرم آغوش میں یا پھر اپنی پسندیدہ گلیوں میں اپنے پیاروں کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈالے گھومیں گے۔ اس دن اپنے پیاروں کے لئے اداسی کا خامتہ ہو جائے گا ہماری گلیاں امید سے جگمگا اٹھیں گی۔ خوشیوں بھرے دن کسی خوشخبری کے طرح واپس لوٹ آئیں گے۔ لیکن ابھی وقت کا تقاضا ہے کہ گھر پر رہیں۔ یقیناً ہم ایک دن ملیں گے”۔