Buy website traffic cheap


جاں بحق مزید 5 بچے ،ایک ماہ میں 23 ہلاکتیں آخروجہ کیا ہے؟

مٹھی(ویب ڈیسک) بہت عرصہ تک یہ بات عام کی جاتی رہی کہ یہاں وباؤں کا راج ہے جس کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے طبی سہولیات کی عدم موجودگی سے بچے ماؤں کی گودوں میں بلک بلک کرجاں بحق ہوجاتے ہیں لیکن جب وہاں کے نظام زندگی کا جائزہ لیا گیا تو یہ بات کھل کرسامنے آئی کہ تھرپارکر میں غذائیت کی کمی ہے جس کا شکار ہو کر مزید پانچ بچے جاں بحق ہو چکے۔ رواں ماہ میں مرنے والے بچوں کی تعداد 23 رواں سال میں 153 ہو گئی ،صحت کی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث مریضوں اور ان کے ورثاء کوشدید مشکلات کا سامنا ہے، سول اسپتال سے ریفر ہونے والے بچوں کو مفت ایمبولینس سروس بھی اسپتال انتظامیہ نے بند کر دی ہے، اور میڈیکل ٹیسٹ اور ادویات کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، تھر کے دیہی علاقوں میں سہولیات کا فقدان ہے۔