Buy website traffic cheap

Pakistan, China, Flights, Student, Corona Virus

چین سے طلباء سمیت 183 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

لاہور(ویب ڈیسک): چین اور پاکستان کے درمیان فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا، چین سے 3 پروازوں کے ذریعے 40 طلبا سمیت 183 مسافر اسلام آباد پہنچ گئے، جس میں 172 پاکستانی اور 11 چینی باشندے شامل تھے۔

ائیر پورٹ حکام کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کرونا وائرس کے باعث 29 جنوری کو چین اور پاکستان کے درمیان فضائی آپریشن معطل کیا تھا جو اب بحال کر دیا گیا ہے۔ ارمچی سے پہلی براہ راست پرواز 61 پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی جس میں 11 چینی اور 50 پاکستانی مسافر سوار تھے۔
دوسری غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کیو آر 632 سے 40 طلبا براستہ دوحہ اسلام آباد پہنچے۔ ائیرپورٹ پر وزارت صحت نے چین سے آنے والوں کے لیے خصوصی ڈیسک بنائے جہاں ان کا میڈیکل چیک اپ اور سکریننگ کی گئی، میڈیکل چیک اپ کے بعد تمام طلبا کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی، کسی میں کرونا وائرس نہیں ملا۔ تیسری پرواز سی زیڈ 5241 ارمچی سے براہ راست 82 مسافروں کو لیکر اسلام آباد پہنچی۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے بھی اسلام ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور مسافروں کی سکریننگ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے حکومت پاکستان ہر ممکنہ ہنگامی صورتحال کیلئے تیار ہے، قومی ادارہ صحت میں ممکنہ کروناوائرس کیسز کی تشخیص کی سہولت موجود ہے۔