Buy website traffic cheap

شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا پہلی افغان امن کانفرنس سے‌ خطاب

لاہور(ویب ڈیسک): افغانستان میں مسائل کے حل کیلئے پاکستان کردار ادا کرتا رہے گا، افغانستان کے مسئلے کا حل فوجی نہیں صرف مصالحت ہے، افغانستان اور پاکستان اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہ ہونے دیں، الزام تراشی کے ماحول سے نکلنا بہت ضروری ہے۔ لاہور پروسیس کے نام سے پہلی افغان امن کانفرنس سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا باہمی احترام اور عدم مداخلت کے اصول پر افغانستان کی حمایت کر رہے ہیں، دونوں ممالک کے مشترکہ دشمنوں نے دو طرفہ تعلقات کو نقصان پہنچایا، پاکستان لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، افغان بحران کی وجہ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا، افغانستان کے مسئلئے کو حل کرنے کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان ایک پر امن اور مستحکم افغانستان کی حمایت کرتا ہے، پر امن اور خوشحال افغانستان خطے کے مفاد میں ہے، پاکستان افغانستان کی تعمیر و ترقی کی حمایت کرتا ہے، پائیدار امن کیلئے پاک افغانستان مقاصد مشترک ہیں، افغانستان مہاجرین کو دہائیوں تک پناہ دینا بھائی چارے کا غماز ہے۔