Buy website traffic cheap

Shah Mehmood Qureshi, Multan, Circuit, Development Projects

شاہ محمودقریشی کی زیرِصدارت ملتان میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس

لاہور(ویب ڈیسک): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی کی زیرصدارت سرکٹ ہاوس میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس ہوا. وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک، چیف وہپ عامر ڈوگر اور معاون خصوصی جاوید اختر انصاری نے اجلاس میں شرکت کی. ڈپٹی کمشنر عامر خٹک،ممبران صوبائی اسمبلی سلیم لابر، واصف راں،ظہیرالدین خان اور طارق عبدللہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے. اس کے علاوہ چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ، رانا جبار اور عدنان ڈوگر بھی شریک ہوئے.

اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اولیاوں کے شہر ملتان کی اہمیت اور مرکزیت کے پیش نظر زیادہ ترقیاتی فنڈز کی ضرورت ہے، حکومت پنجاب سے ضلع ملتان کے خصوصی فنڈز طلب کئے جائیں گے،ضلع ملتان کے منتخب ممبران اسمبلی کے درمیان مثالی رابطہ کار موجود ہے، تمام ایم این ایز اور ایم پی ایزفنڈز کے حصول کے لیے مشترکہ کوشش کریں گے، حکومت پنجاب کے ساتھ فنڈز کے حصول کا معاملہ کل اٹھایا جائے گا، شہر کی خوش قسمتی ہے کہ فعال ڈپٹی کمشنر تعینات ہیں، شہر میں صفائی کا مسلہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو منظم بنانے سے حل کر لیا گیا، سیوریج شہر کا سب سے گھمبیر مسلہ ہے، فنڈز کے حصول کے ساتھ ساتھ منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ضرورت ہے وسائل کے استعمال میں افسران اپنا فعال کردارادا کریں، وزیر خارجہ واسا کی افسران پر برہم ہو گئے واسا کے افسران اپنا قبلہ درست کرلیں، واسا حکام شہریوں کو سیوریج کے عذاب سے نجات دلائیں، سیوریج مسائل کی وجہ سے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، واسا کے حکام کواپنی کارکردگی کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے، کتنے افسوس کی بات ہے کہ حکومت کی طرف سے ڈرینج کے لیے دیئے جانے والے 2 ارب روپے واسا کے ایک افسر نے استعداد نہ ہونے کی وجہ سے لینے سے انکار کر دیا، واسا کو اپنی استعداد بڑھانی ہو گی، واسا کو فنڈز دلانے کے لیے ممبران اسمبلی اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، تمام محکموں کے افسران کو ایک مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا، افسران منصوبوں کی بروقت تکمیل میں اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں، حکومت سے غیر منظورشدہ 12 منصوبوں کی منظوری لی جائے گی ان منصوبوں کے لیے فنڈز بھی حاصل کئے جائیں گے، شہر کی بوسیدہ سیوریج لائنوں کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں مختص تمام فنڈز حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی، سیوریج کا پانی نہروں میں جانے سے فصلیں خراب اور زمینیں تباہ ہو رہی ہیں، اس مقصد کے لیے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور سلج کیرئیر کے منصوبے کی ضرورت ہے، ایشین ترقیاتی بنک کی فنڈنگ زمین کی فراہمی سے مشروط ہے، حکومت پنجاب سے زمین خریدنے کے لیے 10 ارب حاصل کئے جائیں گے، کھاد فیکٹری سے وومن یونیورسٹی تک روڈ کی تعمیر کے لیے 35 کروڑ ڈیمانڈ کئے جائیں گی، حکومت ہنجاب سے نواز شریف یونیورسٹی آف انجنئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے لیے فنڈنگ کا مسلہ اٹھایا جائےگا،
نادر آباد فلائی اوور اور ملتان وہاڑی روڈ کو دوریہ کرنا ترجیحات میں شامل ہے،