بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> کرائسٹ چرچ حملہ، کتنے پاکستانیوں کی شہادت ہوئی؟

کرائسٹ چرچ حملہ، کتنے پاکستانیوں کی شہادت ہوئی؟

لاہور(ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کرائسٹ چرچ حملے میں 6 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق :‌ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کرائسٹ چرچ حملے میں 9 پاکستانیوں کی گمشدگی کی اطلاعات ملی تھیں جن میں سے 6 کی شہادت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ پاکستانی شہدامیں سہیل شاہد ، سید جہانداد علی، سید اریب احمد ، محبوب ہارون ، نعیم رشید اور ان کے بیٹے طلحہٰ شامل ہیں۔ 3 پاکستانی تاحال لاپتہ ہیں اور میتوں کی شناخت کاعمل جاری ہے۔ نیوزی لینڈ میں تعینات پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر معظم علی کے مطابق شہدا کے ناموں کی فہرست النور مسجد کے پیش امام نے پڑھ کر سنائی۔ ذیشان رضا اور ان کے والد کی تفصیلات کچھ دیر میں جاری کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ نیوزی لینڈ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد سے 74 افراد لاپتا تھے جن میں سے 50 افراد کی میتیں پولیس کے پاس ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*