Buy website traffic cheap

دفترِخارجہ

نئی نویلی دلہن اوردفترِخارجہ کی افسرکی ناگہانی موت نے سب کو افسردہ کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): دفترِخارجہ کی آفیسرسیدہ فاطمی اپنے شوہرکیساتھ ہنزہ میں گیس لیکج کی وجہ سے جان بحق ہوگئی ہیں. سیدہ فاطمی کی 29 نومبرکو شادی ہوئی تھی اوروہ چند دن پہلے ہی فرانس سے تربیت حاصل کرکے پاکستان پہنچی تھیں. دونوں کی موت ہوٹل کے کمرے میں گیس لیکیج کے باعث ہوئی، سول ہسپتال ہنزہ میں دونوں کا پوسٹ مارٹم ابھی جاری ہے۔وہ دفتر خارجہ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات تھیں اور ان کا تعلق 42 ویں کامن ٹریننگ پروگرام سے تھا۔سیدہ فاطمی دفترخارجہ میں کامن ڈیلومیسی سکیشن میں تعینات تھی.

برطانوی میئر آف ہان کا پنجاب اسمبلی کا دورہ
لاہور(ویب ڈیسک )برطانوی میئر آف ہان سلو مس سمعیہ چودھری نے 6 رکنی وفد کے ہمراہ پنجاب اسمبلی کا دورہ کیا، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی سے ملاقات بھی کی۔تفصیلات کے مطابق سپیکر چیمبرمیں برطانوی وفد نےسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی سے ملاقات بھی کی۔ سپیکر نے سمعیہ چودھری کو پنجاب اسمبلی کےرولز آف پروسیجر سے بھی آگاہ کیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے برطانوی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوامی فلاح و بہبود اورترقیاتی کاموں میں ذاتی دلچسپی لیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار عام آدمی کو بنیادی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔برطانوی میئر نے چودھری پرویز الہی کی وزارت اعلیٰ کے دور کے تعلیم، صحت اور دیگر محکمہ جات میں ترقیاتی کاموں کی تعریف کی۔ سمیعہ چودھری نے جمہوریت کے فروغ کے لئے حکومت پاکستان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ وفد میں کونسلر نثار ملک، کونسلر دانش سعید اور نسمہ ملک بھی شامل تھیں۔