Buy website traffic cheap

Former Governor Punjab, Rafique Rajwana, Wife , Death, Multan, SMQ

ملتان ، سابق گورنرپنجاب رفیق رجوانہ کی اہلیہ انتقال کرگئیں

لاہور(ویب ڈیسک): سابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی اہلیہ محترمہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما ملک آصف رفیق رجوانہ کی والدہ محترمہ بقضائے الہی انتقال فر ما گئی ہیں جن کی نماز جنازہ مورخہ 28جنوری بعد نماز مغرب ملتان سپورٹس گروانڈ میں ادا کی جائے گی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی عید گاہ مسجد خانیوال روڑ پر ادا کی جاۂے گی اور صبح 11بجے دعا ہوگی.

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمو د قریشی نے سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد سے اپنے جاری تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحومہ کی وفات کو خاندان کیلئے ایک بہت بڑا سانحہ قرار دیاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملتان آتے ہی تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ پرحاضر ہوں گا۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعا کی