Buy website traffic cheap

میکرون

فرانسیسی صدرمیکرون بھی عمران خان کے نقشِ قدم پرچل پڑے

لاہور(ویب ڈیسک): فرانسیسی صدرایموئل میکرون نے ایندھن کی قیمتوں کے حوالے سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں پرعوام کومتفق نہ کرپائیں توپالیسیوں کوتبدیل کرناپڑتاہے. 6ماہ میں ایسےاقدامات پرغورکریں گےجن سےغریب طبقہ متاثرنہ ہو. فرانس میں مظاہروں کےبعدصدرمیکرون کوپٹرول اورڈیزل پرٹیکس بڑھانےکافیصلہ واپس لیناپڑا ہے. فرانسیسی حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کم ازکم6ماہ کیلیےروک دیا. اس حوالےسے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میکرون اورمظاہرین جس نتیجےپرپہنچےہیں،میں2سال پہلےہی پہنچ گیاتھا. معاہدےسےآلودگی پھیلانے والے کچھ ممالک کوچھوٹ مل جائےگی. پیرس معاہدےسےذمےدارممالک میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا،

اسرائیل کا حزب اللہ کی حملوں کے لیے استعمال ہونیوالی سرنگیں پکڑنے کا دعوٰی

لاہور(ویب ڈیسک): اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہونے دعوٰی کیا ہے کہ انہوں نے لبنانی تنظیم حزب اللہ کی سرحد پارحملوں کے لیے سرنگیں پکڑی ہیں جوکہ ایران کی مدد سے بنائی گئی تھیں. اسرائیل کی جانب سےنامعلوم مقام پربھاری مشینوں سےسرنگیں تباہ کرنےکی وڈیوجاری کردی گئی ہے. سرنگیں ایران کی براہ راست مدداورفنڈنگ سےتعمیرکی گئیں. اسرائیلی وزیراعظم نیتن ہاہوکا مزید کہنا تھا کہ ایران کاجارحانہ رویہ ناقابل قبول ہے.