Buy website traffic cheap

وائی فائی

مشہورچینی کمپنی نے دنیابھرکے لوگوں کو مفت وائی فائی دینے کا اعلان کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): مشہورچینی کمپنی نے دنیابھرکے لوگوں کو مفت وائی فائی دینے کا اعلان کردیا ہے. تفصیلات کے مطابق معروف چینی کمپنی لنک شیورنیٹ ورک نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2016 تک خلامیں 272 سیٹلائٹس بھیجے گی جوکہ پوری دنیاکااحاطہ کرکے مفت وائی فائی فراہم کرینگے. منصوبے کے مطابق پہلامشن اگلے سال بھیجاجائیگا جبکہ 2020 میں مزید دس مشن بھیجے جائیں اور2026 میں 272 سیٹلائٹس مکمل ہونے پرپوری دنیا کو مفت وائی فائی حاصل ہوگا. یہ سیٹلائٹس آپس میں جڑی ہونگی جس سے انٹرنیٹ کی فراہمی ممکن ہوگی. یہ مشن سپیس راکٹ کے ذریعے مکمل کیا جائیگا. لنک شیورنیٹ ورک کمپنی اس سے قبل انٹرنیٹ ماسٹرایپ بناکرپوری دنیا سے تعریفیں سمیٹ چکی ہے. دنیا بھر میں سماجی کام کرنیوالی تنظیمں تمام انسانوں کو انٹرنیٹ اورمعلومات تک فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کام کررہی ہیں‌اورانہوں نے انٹرنیٹ اورمعلومات تک رسائی کو بنیادی انسانی حق قراردیا ہے.

معروف آئی ٹی کمپنی ڈیل کی ویب سائٹ سے کسٹمرز کا ڈیٹا چوری

لاہور(ویب ڈیسک )معروف آئی ٹی کمپنی ڈیل کے کسٹمرز کا بھی ڈیٹا ہیک ہوگیا۔ڈیل حکام کی جانب سے آفیشل ویب سائٹ پر بیان جاری کیا گیا ہے کہ ہیکرز کے 9 نومبر کو ہونے والے حملے میں صارفین کا ڈیٹا چوری کیا گیا ہے۔ ڈیل حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہیکرز کی جانب سے ڈیل نیٹ ورک پر مشتبہ سرگرمی کا نوٹس لینے کے بعد خاطر خواہ کارروائی کی گئی ہے۔ڈیل کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہیکرز نے صارفین کے مکمل نام، ای میل ایڈریسز اور خفیہ کوڈز حاصل کرنے کی کوشش کی، تاہم فی الحال اس بات کا انداز نہیں ہوسکا کہ وہ اس میں کس حد تک کامیاب ہوئے ہیں۔معروف آئی ٹی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق ڈیل کے پاس موجود صارفین کے کریڈٹ کارڈز سے متعلق معلومات پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ کریڈٹ کارڈز سے متعلق ہیکرز کے حملے کی کوئی اطلاعات و معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ڈیل حکام کے مطابق مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع ملنے پر کمپنی نے مکمل جانچ پڑتال کیلئے ڈیجیٹل فرانزک فرم کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ اپنے صارفین کو مطلع کرتے ہوئے ڈیل صارف کا کہنا تھا کہ وہ صارف جو ڈیل ڈاٹ کام پر رجسٹرڈ ہیں اور انہوں نے اپنے پاس ورڈز تبدیل نہیں کیے ہیں وہ اپنے پاس ورڈز تبدیل کرلیں۔تاہم ڈیل حکام کی جانب سے متاثر ہونے والے اکاونٹس کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔