Buy website traffic cheap


فرانسیسی صدرایمانول میکرون کے قتل کامنصوبہ تیارکرنیوالے چھ افراد گرفتار

لاہور(ویب ڈیسک): فرانسیسی صدرایمانول میکرون کے قتل کا منصوبہ تیارکرنیوالے چھ افرادگرفتارکرلی گئے ہیں. خفیہ ایجنسی نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے فرنچ صدرکے قتل کی سازش کرنیوالوں کو گرفتارکرلیا ہے. فرانسیسی میڈیا کے مطابق گرفتارکیے گئے افراد کی عمریں 22 سے 66 سال کے درمیان ہیں اور ان کا تعلق دائیں بازوکی جماعتوں سے ہے. تفتیش کو خفیہ رکھنےکے پیش نظران افرادکے نام ظاہرنہیں کیے گئے ہیں. گزشتہ دنوں ایمانول میکرون نے ان دائیں بازوکی جماعتوں کو فرانس کے خطرہ قراردیا تھا اورکہا تھا کہ ایسی تحاریک نے جرمنی میں ہٹلراوراٹلی میں میسولینی جیسے افرادپیداکیے ہیں.