Buy website traffic cheap

عثمان بزدار

عثمان بزدار نے کارکردگی میں تمام وزرائے اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور(ویب ڈیسک): گیلپ پاکستان کی جانب سے کئے گئے تازہ ترین سروے کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت وزیر اعلی سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے مقابلے بہترین قرار پائے گئے ہیں۔ گلیپ سروے کے مطابق تمام وزیراعلیٰ صاحبان کی مجموعی کارکردگی کو پرکھتے ہوئے 37 فیصد آبادی نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی کارکردگی کو بہتر قرار دیا جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ 34 فیصد، بلوچستان کے وزیر اعلیٰ 30 فیصد اور وزیر اعلیٰ سندھ 27 فیصد پر رہے۔سروے کے دوران ووٹوں (بہت اچھا،اچھا اور مناسب) کی مجموعی شرح کے لحاظ سے 60 فیصد پاکستانیوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب پر اعتمادکا اظہار کیا۔ سروے کے دوران 67 فیصد خواتین اور 58 فیصد مردوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کو اطمینان بخش پایا۔ نوجوان آبادی کے بڑے حصہ یعنی 65 فیصد نوجوان نے وزیراعلیٰ بزدار کی صلاحیتوں اور پرفارمنس پر پورے اعتماد اور تسلی کا اظہار کیا۔