بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> گوادر میں معروف نجی ہوٹل پر دہشت گردوں کا حملہ
گوادر

گوادر میں معروف نجی ہوٹل پر دہشت گردوں کا حملہ

لاہور(ویب ڈیسک): گوادر کے نجی ہوٹل میں دہشتگردوں نے حملہ کر دیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ گوادر کے فائیو سٹار نجی ہوٹل میں 3 حملہ آور گھس گئے۔ حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم حملے میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ صوبائی وزیر اطلاعات ظہور بلیدی کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے پاس دستی بم بھی موجود ہیں، ہوٹل میں موجود تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان مقابلے ابھی جاری ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*