بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> جنرل (ر) راحیل شریف کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات
راحیل شریف

جنرل (ر) راحیل شریف کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان سے سابق آرمی چیف اور اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر)راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی،ملاقات میں دہشتگردی کیخلاف کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سابق آرمی چیف اور اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر)راحیل شریف نے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی،ملاقات میں دہشتگردی کیخلاف کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے دہشتگردی کیخلاف اسلامی فوجی اتحادکی کوششوں کوسراہا ۔اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف کا کہناتھا کہ فوجی اتحاددہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*