Buy website traffic cheap


سونا 600 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا

کراچی (ماینٹرنگ ڈیسک) کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں600 روپے کا اضافہ ہوا۔کاروباری ہفتے کے آخری دن فی تولہ قیمت میں600 روپے کے بعد فی تولہ سونا کی نئی قیمت 96 ہزار300روپے ہوگئی ہے۔

کراچی کے صرافہ بازار 10 گرام سونا کی قیمت میں 515 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ صرافہ بازار میں 10 گرام سونا کی قیمت 82 ہزار 562 روپے ہوگئی۔