Buy website traffic cheap


ٹوئٹرمیں جلد ہی صارفین کیلئے اہم فیچر کا اضافہ ہوگا

لاہور(ویب ڈیسک) ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں ایک اہم فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے، اس نئے فیچر پر کام جاری ہے اور جلد ہی اسے صارفین اپنے ٹوئٹر اکاونٹس میں استعمال کرسکیں گے۔

یہ نیا فیچر ’ہائیڈ ٹویٹ‘ کے نام سے شروع کیا جارہا ہے جس میں آپ اپنے ٹویٹ پر آنے والے ان تبصروں کو جو آپ کے لیے ناپسندیدہ ہوں گے، چھپا سکیں گے۔ ہائیڈ کیے گئے ٹویٹس کو’ویو ہائیڈ ٹویٹس‘کے ذریعے دوبارہ دیکھا بھی جاسکے گا۔ ٹویٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس فیچر کے ذریعے سوشل میڈیا پر ہونے والی بدمزگیوں اور منفی ٹویٹس سے بچاجا سکے گا، اس سے قبل ایسے ٹویٹس کے لیے جو نفرت انگیز مواد پھیلانے کا سبب تھے میوٹ، بلاک یا رپورٹ کا آپشن دستیاب تھا۔ تاہم کچھ ڈیجیٹل صارفین اس فیچر پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پرپابندی بھی قرار دے رہے ہیں۔