Buy website traffic cheap


پہاڑی گوریلا کی تعداد میں اضافہ :ماہر ین خوش

لاہور(ویب ڈیسک )دنیا بھر میں تیزی سے معدوم ہونے والے جانوروں کو بچانے والے ماہرین نے ایک خبر پر سکون کا سانس لیا جس کے تحت پہاڑی گوریلوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 2008 میں گوریلوں کی تعداد 600 تھی جو اب بڑھ کر 1000 تک ہوچکی ہے۔
ذرائع کے مطابق : فطرت کے اس اہم اور حیرت انگیز جاندار کا شکار کیا جارہا تھا اور اس کا قدرتی مسکن سکڑ رہا تھا۔ اسی بنا پر بین الاقوامی ماہرین نے گوریلا گارڈز اور ڈاکٹروں کا گشت بڑھایا، شکار پر پابندیاں عائد کیں اور ان کے ماحول کو بچانے کی کوشش کی جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔تیزی سے ناپید ہوتے ہوئے جانوروں پر بنائی جانے والی سرخ فہرست (red list of endangered species) پر نظرثانی کے بعد دو بڑی وھیل کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جن کے شکار پر سخت پابندی عائد کی جاچکی ہے جس کے بعد مغربی سرمئی وھیل اور فِن وھیل کی تعداد بڑھی ہے۔