بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> حکومت کا سرکاری دفاتر سے متعلق اہم فیصلہ
دفاتر
دفاتر

حکومت کا سرکاری دفاتر سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک)حکومت پاکستان کا ایسا کام جس کے بعد پاکستان کے تمام علماءخوش ہوگئے۔ سرکاری دفاتر میں نماز کا وقفہ لازمی قرار، وزارت داخلہ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے ایک نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے جسے عوام میں خاصی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ نے سرکاری دفاتر میں نماز کا وقفہ لازمی قرار دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی وزارت داخلہ نے نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے تمام محکموں کے سربراہان کو نماز ظہر کے لیے ا?دھے گھنٹے اور نماز جمعہ کے لیے سوا دو گھنٹے کے وقفہ کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔

کیا جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث 172 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالے جارہے ہیں
لاہور(ویب ڈیسک): وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج ہوگا، جس کے دوران ملک کی معاشی و توانائی سمیت 26 نکاتی ایجنڈا زیرغور آئے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں 172 افراد کے نام ای سی ایل پر ڈالنے سے متعلق خصوصی کمیٹی رپورٹ پیش کرے گی اور مختلف افراد کے نام ای سی ایل میں رکھنے اور نکالنے کے بارے میں تجاویز پر غور ہوگا جبکہ سپریم کورٹ کے حکم پر بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ سمیت دیگر افراد کے نام نکالنے کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔اجلاس میں فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع سے متعلق آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیے جانے اور وزارت قانون اور کابینہ ڈویڑن کا اس حوالے سے بریفنگ کا امکان ہے۔نئی حج پالیسی 2019 پر بھی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی اور حج اخراجات بڑھانے کی سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا۔کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے نئے چیئرمین کی تقرری کی منظوری، قائم مقام ڈی جی سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے ڈائریکٹرز سمیت مختلف اداروں میں حکام کی تقرری کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔اجلاس میں ترکی کے شہری گوخن یلدرم کی گرفتاری اور ڈیپورٹیشن کی منظوری دی جائےگی جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اور سی سی او پی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*