Buy website traffic cheap

اپوزیشن

حکومت اوراپوزیشن کے درمیان معاملات طے پاگئے

لاہور(ویب ڈیسک): حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پارلیمانی و قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملہ پر مذاکرات مکمل ہو گئے اور قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے ہفتے کمیٹیوں کے قیام سے متعلق قومی اسمبلی میں تحریک پیش ہوگی،تحریک منظور ہونے کے بعد کمیٹیوں کے چیئرمین کے انتخاب شروع ہوجائیں گے،ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 47 پارلیمانی و قائمہ کمیٹیاں قائم کی جائیں گی، پارلیمانی کمیٹیوں کی سربراہی حکومتی اراکین کے پاس رہے گی۔

پاکستان میں کتنے فیصد خواتین حمل ضائع کرواتی ہیں
لاہور(ویب ڈیسک): امریکہ کے نیشنل پبلک ریڈیو نے ایک رپورٹ میں ایسے انکشافات کیے ہیں کہ سن کر پاکستانی دم بخود رہ جائیں گے۔ نیشنل پبلک ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان میں 48فیصد حمل غیرارادی ہوتے ہیں،جن میں سے 54فیصد اسقاط حمل کے ذریعے ضائع کروا دیئے جاتے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر اسقاط حمل عطائی ڈاکٹروں، نرسوں اور دائیوں کے ہاتھوں انتہائی غیرمحفوظ طریقے سے انجام پاتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اسقاط حمل کرانے والی تمام خواتین میںسے ایک تہائی کو بعد ازاں سنگین نوعیت کی طبی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کے جسم سے بہت زیادہ خون بہنا شروع ہو جاتا ہے، بچے دانی میں سوراخ ہو جاتے ہیں اور وہ مہلک انفیکشنز کا شکار ہو جاتی ہیں۔پاکستان میں غیرارادی حمل کی اتنی زیادہ شرح کی وجہ بیان کرتے ہوئے امریکی ریڈیو کا کہنا تھا کہ ”پاکستان میں مانع حمل ادویات استعمال کرنے کی شرح انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے خواتین غیرارادی طور پر حاملہ ہو جاتی ہیں۔حالیہ پاکستان ڈیموگرافک اینڈ ہیلتھ سروے کے مطابق صرف 34فیصد شادی شدہ پاکستانی خواتین کسی طرح کی فیملی پلاننگ استعمال کرتی ہیں۔ ان میں سے بھی صرف 25فیصد اسقاط حمل کے جدید طریقے برتتی ہیں، باقی انہی غیرمؤثر یا نیم مؤثر روایتی طریقوں پر انحصار کرتی ہیں۔