حکومت ناموس رسالت کی محافظ ہے، صدر مملکت

لاہور(ویب ڈیسک )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ حکومت تحفظ ناموس رسالت کے قانون میں کسی قسم کی ترمیم کا ارادہ نہیں رکھتی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سےگورنر ہاو¿س پنجاب میں علماء کرام نے ملاقات کی۔ ملاقات میں علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، اسرائیل کے بارے میں پاکستان مسلم امہ کے مو¿قف سے متفق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت تحفظ ناموس رسالت کے قانون میں کسی قسم کی ترمیم کا ارادہ نہیں رکھتی، حکومت ناموس رسالت کی محافظ ہے اور ہر عہدے سے بڑھ کر اس کی حفاظت کی جائے گی، قانون 295 سی کی شق کے غلط استعمال کے سدباب کیلئے علما ءکر ام سے رائے لی جائے۔