Buy website traffic cheap


سرکاری حج سکیم :1لاکھ سے زائد خو ش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کردیاگیا

لاہور(ویب ڈیسک) حکومت نے سرکاری سکیم کے تحت حج پر جانے والوں کے لیے قرعہ اندازی کردی جس میں ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق : وفاقی وزیر نور الحق قادری نے بتایا کہ مسلسل تین سال سے ناکام 12 ہزار عازمین بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار پائے، 80 سے 90 سال عمر کے 2 ہزار عازمین کی درخواستیں موصول ہوئیں، بزرگ خاتون عازمین کے ساتھ 2 معاونین بھجوائے جائیں گے۔سرکاری حج سکیم کے تحت پنجاب سے سب سے زیادہ ایک لاکھ 8 ہزار 6 درخواستیں آئیں جب کہ سندھ سے 49 ہزار 343، خیبرپختونخوا سے 40 ہزار 752 اور بلوچستان سے 10 ہزار 258 درخواستیں موصول ہوئیں۔ کشمیر سے 2 ہزار 316، فاٹا سے 4 ہزار 314 اور گلگت بلتستان سے 2 ہزار 422 درخواستیں آئیں۔وزارت مذہبی امور کے مطابق مجموعی طور پر 2 لاکھ 16 ہزار 623 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے مرد عازمین کی ایک لاکھ 23 ہزار700 اور خواتین کی 92 ہزار923 درخواستیں ملیں۔اس مرتبہ ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے جس میں سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 اور نجی اسکیم کے ذریعے 71 ہزار 684 عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے مقرر کیے گئے ہیں اور حاجیوں کو قربانی کے لیے 19 ہزار 451 روپے الگ سے ادا کرنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ قرعہ اندازی مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کی گئی جو آج رات تک مکمل ہوگی جب کہ خوش نصیبوں کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کیا جائے گا۔