Buy website traffic cheap


حکومت نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک): حکومت نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا، نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے وفاقی کابینہ کو خط لکھا جائے گا، کابینہ سے منظوری کے بعد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے گا۔

ادھر سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست موصول ہوگئی، درخواست شریف فیملی کی جانب سے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کا بیرون ملک علاج کے لئے درخواست دی گئی۔ شریف فیملی نے حتمی مشاورت کے بعد شہباز شریف کو درخواست کا ٹاسک دیا تھا۔ شریف سٹی ہسپتال کے بورڈ نے بھی نواز شریف کے بیرون ملک علاج کی سفارش کر دی ہے۔ مسلم لیگ نون ذرائع کے مطابق نواز شریف کا رضامند ہونا یا نہ ہونا اہم نہیں، یہ ان کی زندگی کا معاملہ ہے، نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لئے جانا ہی پڑے گا، یہاں علاج نہیں ہو پا رہا۔ دوسری جانب احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا نواز شریف کی صحت بہت خراب ہے، ان کے پلیٹ لیٹس ادویات سے بھی بہتر نہیں ہو رہے، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس گزشتہ روز بھی گر گئے، ان کی بیماری کی تشخیص نہیں ہو رہی، سیاست چلتی رہے گی، والدین دوبارہ نہیں ملتے، بڑی مشکل سے آج عدالت پیش ہوئی۔