Buy website traffic cheap

ایمنسٹی سکیم

حکومت ایمنسٹی سکیم کے ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی

لاہور(ویب ڈیسک): پی ٹی آئی کی ایمنسٹی سکیم مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہی، میعاد ختم ہونے میں 8 دن باقی رہ گئے مگر ابھی تک صرف ایک ہزار افراد نے اثاثے ظاہر کئے۔ بیرون ملک 1 لاکھ 52 ہزار خفیہ اکاونٹس ہولڈر نے بھی اسکیم میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق ایمنسٹی سکیم کے تحت صرف 1 ہزار لوگوں نے اثاثے ظاہر کیے، ایمنسٹی اسکیم کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل کرنا مشکل ہے۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی کے لیے 6 ہزار سے زائد افراد نے ویب سائٹ استعمال کی، اسکیم کیلئے درخواست دینے والوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، ایمنسٹی اسکیم کے آخری دنوں میں تیزی آئے گی۔ آئی ایم ایف پروگرام کے باعث سکیم کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایمنسٹی سکیم پر وزیراعظم 3 بار خطاب کرچکے، مگر 60 کروڑ کی رقم بھی جمع نہ ہوئی، 1500 ارب ٹیکس حاصل کرنے کیلئے اب ہر چیز مہنگی کرنی پڑے گی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا اس وقت 4 ارکان اسمبلی گرفتار ہیں، 2 کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے 2 کے نہیں، حکومت کہہ رہی ہے کہ افراط زر 13 فیصد پر آ جائے گا، ایک سال پہلے ملکی گروتھ ریٹ 6 فیصد تھا، 1500 ارب کیلئے اب حکومت کو ہر چیز مہنگی کرنی پڑے گی۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا آمدن اور اخراجات کا فرق 50 فیصد سے بڑھ گیا ہے، سود کی رقم میں اضافہ نہ کرتے تو ٹیکس بڑھانا نہ پڑتے، موجودہ حکومت نے 8 ماہ میں یہ حال کر دیا، حکومت 5 سال پورے کرے گی تو کیا حال ہوگا ؟ حکومت کو مسائل کے حل تلاش کرنے چاہئیں، حکومت مجموعی طور پر 400 ارب پر چلتی ہے، دوسرے ممالک اتنی رقم ایک ڈیپارٹمنٹ کے اخراجات کیلئے ہوتی ہے۔