بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا

حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا

لاہور(ویب ڈیسک) پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5روپے 15پیسے اضافہ ہو گیا ،وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری منظور کرلی۔اوگرا کی سفارشات پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 90 پیسے تک کا اضافہ کیا گیا۔

پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافے کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 117.83 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 132.47 روپے فی لیٹرجبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 38 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 103.84 روپے ہوگئی۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 90.52 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*