Buy website traffic cheap

Chief Justice, Gulzar Ahmad, Punjab Judicial Academy, Address, Cyber Laws,Crimes

” حکومت کو سائبرکرائمز کیخلاف سخت ترین قوانین بنانے ہونگے “

لاہور(ویب ڈیسک): چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے پنجاب جیوڈیشل اکیڈمی کے زیراہتمام سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو سائبرکرائمز کیخلاف سخت ترین قوانین بنانے ہونگے.

چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے زیر اہتمام سائبر کرائم سے متعلق سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ سائبر جرائم کیا ہوتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عام تاثر ہے کہ کمپیوٹر یا موبائل پر فیس بک اور واٹس ایپ پر سائبر جرائم ہوتے ہیں، دنیا میں سائبر جرائم اور قوانین کے حوالے سے بہت کام ہو رہا ہے۔ چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کو بھی سنجیدگی کے ساتھ اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے. پاکستان میں متعلقہ ادارے اس کو صرف ایک عام شکایت کی طرح سمجھتے ہیں۔ جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ ہمیں سائبر کرائمز کو عام جرم سے ہٹ کر سمجھنا چاہیے، اس پر بھرپور توجہ دینی ہوگی اور متاثرین کو جلد از جلد ریلیف مہیا کرنا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موبائل فون اور کمپیوٹر کو مثبت اور منفی استعمال کرنے والے دونوں طرح کے افراد کی کونسلنگ کی ضرورت ہے، حکومت کو سخت ترین سائبر قوانین بنانے ہونگے۔