بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
محمد حفیظ

محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

لاہور(ویب دیسک )قومی ٹیم کے اوپنر محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ابوظہبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے خلاف محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے آو¿ٹ ہوئے تھے۔پہلے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ 15 سال ٹیسٹ کرکٹ کھیلی، اس سفرمیں جس جس نے میری رہنمائی کی اس کا شکر گزار ہوں، اپنے تمام ساتھی کھلاڑیوں، پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا امید کرتا ہوں پاکستان ٹیم مستقبل میں بہت اچھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلے گی۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے سلیکٹرز کو آگاہ کر دیا ہے کہ اپنی تمام تر توجہ محدود اووز کی کرکٹ پر مرکوز رکھنا چاہتا ہوں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*