بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> حج مزید مہنگا ہونے کا امکان ؛ وزارت مذہبی امورنے نئی تجویز دیدی

حج مزید مہنگا ہونے کا امکان ؛ وزارت مذہبی امورنے نئی تجویز دیدی

لاہور(ویب ڈیسک) روپے کی قدر میں کمی اور ایئرلاینز کے کرایوں میں اضافے کے سبب وزارت مذہبی امور نے حج پیکج میں ایک لاکھ 15 ہزار روپے اضافے کی تجویز دے دی۔

سیکرٹری وزارت مذہبی امور مشتاق بھرانہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اس سال ایک لاکھ 79 ہزار عازمین حج جارہے ہیں، حج پیکج میں اس سال ایک لاکھ 15 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے، اس سال نارتھ ریجن کا حج پیکج 5 لاکھ 50 ہزار تک ہوگا جب کہ ساوتھ ریجن کا پیکج 5 لاکھ 45 ہزار ہوگیا ہے۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی مولانا عبدالغفور حیدری نے پوچھا کہ آپ کہتے ہیں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا، اس لیے پیکج بڑھا ہے، اس پر سیکرٹری نے بتایا کہ گزشتہ سال حاجیوں سے 4 لاکھ 33 ہزار تک لیے اور جو پیسے بچ گئے، ہر حاجی کو واپس کیے گئے، حجاج کو تقریبا 5 ارب روپے واپس کیے گئے، ایک شرح کے مطابق 37 ہزار روپے فی حاجی واپس کئے اور کچھ کو 60 ہزار تک بھی واپس کئے گئے۔ سیکرٹری مذہبی امور نے مزید بتایا کہ اس سال روپے کی قدر میں گراوٹ اور ایئر لائنز کے کرایوں میں اضافے کی وجہ سے حج پیکچ میں اضافہ کرنا پڑا۔ سینیٹر حافظ عبدالکریم نے کہا حکومت حج اخراجات میں اضافے کے بجائے ہم سے بات کرے، مل بیٹھ کر کوئی حل نکالا جاسکتا ہے ۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر مذہبی امور کی عدم حاضری پر سینیٹر سراج الحق سمیت دیگر ارکان نے احتجاج کیا اور نورالحق قادری کی آمد تک اجلاس ملتوی کردیا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*