بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> ڈالر مہنگا ہونے کے متعلق حکومتی مؤقف بھی سامنے آگیا
ڈالر

ڈالر مہنگا ہونے کے متعلق حکومتی مؤقف بھی سامنے آگیا

لاہور(ویب ڈیسک): حماد اظہر نے ڈالر مہنگا ہونے کا ملبہ سٹیٹ بینک پر ڈال دیا۔ حماد اظہر نے کہا ڈالر کی قیمت کا تعین سٹیٹ بینک کا کام ہے۔ وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے روپے کی قدر میں کمی کا نہیں کرنسی سمگلنگ کا نوٹس لیا تھا، مانیٹری پالیسی میں صرف ایک حکومتی نمائندہ ہوتا ہے۔ ادھر سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈالرکی قیمت میں اضافے کی وجہ آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ نہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں جب تک میں تھا ایسی کوئی شرط نہیں تھی، روپے کی قدر میں کمی کا معاملہ قومی اسمبلی کی خزانہ امور کمیٹی میں اٹھایا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*