بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> حمزہ شہبازکی درخواست ضمانت پر لاہورہائیکورٹ میں سماعت جاری
حمزہ شہباز

حمزہ شہبازکی درخواست ضمانت پر لاہورہائیکورٹ میں سماعت جاری

لاہور(ویب ڈیسک): لاہور ہائیکورٹ میں دو کیسز میں عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت، حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوگئے۔ صحافیوں کے احاطہ عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ حمزہ شہباز وکلا کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ حمزہ شہباز کے وکیل سلمان بٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا نیب قانون کے تحت انکوائری مکمل ہونے تک وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے جاسکتے، ابھی منی لانڈرنگ کیس کی انکوائری جاری ہے، حمزہ شہباز تفتیشی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ وکیل حمزہ شہباز نے کہا حمزہ شہباز کے بلا جواز وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، متعدد فیصلے بھی موجود ہیں کہ انکوئری کے دوران ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا، عدالت مکمل انصاف کرے گی۔ نیب پراسکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری قانون کے تحت جاری کیے گئے، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے حمزہ شہباز کے منی لانڈرنگ کی نشاندہی کی۔ پراسکیوٹر نیب نے شہباز شریف کی فیملی کے اثاثوں کی تفصیلات عدالت میں جمع کروائیں۔ پراسیکیوٹر نیب نے کہا شہباز شریف فیملی کے اثاثے آمدن سے کہیں زیادہ ہے، منی لانڈرنگ کیس میں صرف حمزہ شہباز ہی نہیں ہے، اس کیس میں شہباز شریف، نصرت شہباز، سلمان شہباز بھی شامل ہیں۔ پراسکیوٹر نیب نے اپنے دلائل میں مزید کہا شہباز شریف کی فیملی کے اثاثوں مین اربوں روپے اضافہ ہوا، حمزہ شہباز آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملہ پر ثبوت فراہم نہیں کر سکے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے سامنے کیس صرف حمزہ شہباز کا ہے، آپ صرف حمزہ شہباز کی ضمانت کی حد تک عدالت میں دلائل دیں۔ عدالت نے سماعت 15 منٹ کے لئے ملتوی کر دی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*