Buy website traffic cheap

حمزہ شہباز

حمزہ شہباز کو بڑا ریلیف مل گیا .. قسمت مہربان ہو گئی

حمزہ شہباز کو بڑا ریلیف مل گیا .. قسمت مہربان ہو گئی … لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو 10 روز کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے 15 روز میں جواب طلب کرلیا۔واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے گزشتہ روز بلیک لسٹ سے نام نکلوانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
حمزہ شہباز نے اپنی درخواست میں وزارت داخلہ، ایف آئی اے، ڈی جی امیگریشن اور نیب کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ طبی وجوہات کی بناء پر بیرون ملک جانا چاہتے ہیںحمزہ شہباز نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ‘گذشتہ برس دسمبر میں برطانیہ جاتے وقت ایئرپورٹ پر پتہ چلا کہ میرا نام بلیک لسٹ میں ہے’۔جس پر عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ ‘ایک شریف آدمی کا نام ای سی ایل میں کیوں ڈالا ہے’۔
اس کے ساتھ ہی لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کو 10 روز کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔دوسری جانب عدالت عالیہ نے وقافی حکومت سے بھی 15 روز میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
..
.
.
.
.
.
یہ خبر بھی پڑھیئے
.
وزیراعلیٰ کی زیرصدارت لاہور رنگ روڈ اتھارٹی اور لاہور رنگ روڈ کونسل کا اجلاس ، بجٹ سال 2018-19 کی منظوری
رنگ روڈ کا سدرن لوپ تھری منصوبہ شروع کرنے اور سدرن لوپ فور کے منصوبے کیلئے لینڈ ایکوزیشن کے عمل کا آغاز کرنے کی منظوری
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں لاہور رنگ روڈ اتھارٹی اور لاہور رنگ روڈ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں لاہور رنگ روڈ کونسل کے بجٹ برائے سال 2018-19 کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں 2017-18 کے نظرثانی شدہ بجٹ کی بھی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ نے اجلاس میں لاہور رنگ روڈ کا سدرن لوپ تھری منصوبہ شروع کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ سدرن لوپ فور کے منصوبے کیلئے لینڈ ایکوزیشن کے عمل کا آغاز کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں جونیئر پٹرولنگ آفیسر ز کا سکیل اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا،جس کے تحت جونیئر پٹرولنگ آفیسر کوقواعد و ضوابط کے مطابق گریڈ 9 کی بجائے گریڈ 11 دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ اس سلسلے میں قواعد و ضوابط کے مطابق اقدامات کئے جائیں۔اجلاس میں لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کی پوسٹوں کو ریشنلائزیشن کرنے کے اقدام کی منظوری دی گئی۔اس اقدام سے 45 ملین روپے سے زائد کی بچت ہوگی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سدرن لوپ تھری کے منصوبے کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کیا جائے گااور اس منصوبے کی تکمیل سے لاہور رنگ روڈ ملتان روڈ سے منسلک ہو جائے گی، اس منصوبے کی تکمیل سے عوام کو آمد و رفت کی بہترین سہولتیں میسر آئیں گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سدرن لوپ تھری کے منصوبے کے حوالے سے ٹیکنیکل ایشوز کو جلد حل کیا جائے اور منصوبے کیلئے تمام قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھ کر شفافیت کے تحت بڈنگ کرائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ماڈل کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ کمشنر لاہور ڈویژن اور چیئرپرسن لاہور رنگ روڈ اتھارٹی نے ادارے کی کارکردگی،بجٹ،رنگ روڈکے منصوبے اورسدرن لوپ تھری کے پراجیکٹ سمیت دیگر امور کے بارے میں بریفنگ دی۔سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان، صوبائی وزراء محمد بشارت راجہ، سردار محمد آصف نکئی، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، ، سیکرٹریز خزانہ، تعمیرات و مواصلات ، ترجمان وزیراعلیٰ ڈاکٹر شہباز گل اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپر کوہستان کے قریب شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے راولپنڈی کے علاقے میں گھر میںآتشزدگی کے باعث چار خواتین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق خواتین کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہارتعزیت کیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے آتشزدگی کے واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔