Buy website traffic cheap

حمزہ شہباز

حمزہ شہبازکے وکلاء کی ضمانت کے لیے کوششیں جاری

لاہور(ویب ڈیسک): مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکے وکلا عبوری درخواست ضمانت کی آج ہی سماعت کیلئے کوشاں ہیں ،حمزہ شہبازکے وکیل چیف جسٹس ہائیکورٹ سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق نیب حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے ان کی رہائشگاہ کے باہر موجود ہے ،جبکہ حمزہ شہباز کے وکلا عبوری ضمانت کی آج ہی سماعت کیلئے کوشاں ہیں اور لیگی رہنما کے وکلا چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سردار شمیم خان سے ملاقات کیلئے ان کے چیمبر میں پہنچ گئے۔امجدپرویز ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ نیب غیرقانونی طورپرحمزہ شہبازکی گرفتاری کیلئے پہنچاہے،حمزہ شہبازکی عبوری ضمانت کی درخواست دائرکی ہے،حمزہ شہبازگرفتارہوتے ہیں توعبوری ضمانت کاآئینی حق ختم ہوجائےگا۔