بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> حمزہ شہباز کو آج احتساب عدالت پیش کیا جائیگا
حمزہ شہباز

حمزہ شہباز کو آج احتساب عدالت پیش کیا جائیگا

لاہور(ویب ڈیسک): حمزہ شہباز کو آج لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، نیب حکام 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کریں گے، سیکیورٹی کے انتظامات سخت کئے گئے ہیں۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کیس کی سماعت کریں گے، سپیشل پراسیکیوٹر وارث علی 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کے لیے دلائل دیں گے۔ حمزہ شہباز کی جانب سے انکے وکیل امجد پرویز، سلمان اسلم پیش ہوں گے۔ ادھر پولیس نے حمزہ شہباز کی احتساب عدالت میں پیشی کے لئے حکمت عملی مرتب کرلی، کنٹینرز لگا کر کارکنوں کو سول سیکریٹریٹ تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کسی کارکن کو جوڈیشل کمپلیکس جانے کی اجازت نہیں ہوگی، جوڈیشل کمپلیکس کےاندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی جبکہ جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف کنٹینرز اور خار داریں تاریں لگا کر راستے بند ہیں۔ یاد رہے نیب نے حمزہ شہباز کو گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ سے گرفتار کیا تھا، حمزہ شہباز پر منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*