Buy website traffic cheap


حمزہ شہبازکو 12مئی کو ہرصورت پیش کیا جائے: نیب عدالت

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت نے جیل حکام کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پرحمزہ شہبازکوپیش کریں اور پیشی کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔

احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے کیس کی سماعت کی، کورونا وائرس کے باعث حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز کیس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔جیل حکام نے کورونا وائرس کے باعث اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو جیل سے نہ لانے کی رپورٹ پیش کی۔

مسلم لیگ(ن) کے صدر و سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے وکیل چودھری محمد نواز نے اپنی حاضری مکمل کروائی۔

احتساب عدالت نمبر5کے جج امجدنذیرچودھری کی جانب سے جاری سماعت کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہبازکو 12مئی کو ہرصورت پیش کیا جائے۔