Buy website traffic cheap

حمزہ شہباز

حمزہ شہباز کو کتنے روز کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی؟ دیکھیئے خبر

حمزہ شہباز کو کتنے روز کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی؟ دیکھیئے خبر
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو 10 روز کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس فرخ عرفان نے حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا نومبر میں ایئرپورٹ پر پتہ چلا کہ نام بلیک لسٹ میں ہے، وزارت داخلہ کو نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کیلئے خطوط لکھے جواب نہیں ملا، نیب میں مقدمات زیر انکوائری ہونے کی بنیاد پر نام بلیک لسٹ میں ڈالا گیا، نیب کی تمام انکوائریوں میں باقاعدگی سے شامل تفتیش ہو رہا ہوں۔درخواست میں کہا گیا کہ آئین کے تحت آزادانہ نقل و حرکت بنیادی حق ہے، عدالت وزارت داخلہ کو نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دے۔

ضرور پڑھیئے:
تحریک انصاف کے رکن اسمبلی مظہر عباس راں کی وفات، اجلاس ملتوی
پنجاب اسمبلی کا اجلاس تحریک انصاف کے رکن اسمبلی مظہر عباس راں کی وفات کے باعث ملتوی کر دیا گیا ۔مظہر عباس راں پی پی 218 ملتان سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے اور مرحوم وزیر خارجہ شاہ محمود کے قریبی ساتھی تھے
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیر سے پینل آف چیئرمین میاں محمد شفیع کی صدرات میں شروع ہوا ۔تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول کے بعد وزیرقانون راجہ بشارت نے ایوان کو بتایا کہ رکن اسمبلی مظہر عباس راں کو کل اسمبلی سیشن کے دوران ہی دل کا دورہ پڑا تھا انہیں انسٹیوٹ آف کارڈلوجی لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے وزیرقانون کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان ایک اچھے انسان اور سینئر سیاست دان سے محروم ہو گیا ہے راجہ بشارت نے پینل آف چیئرمین سے درخواست کی کہ وہ رکن اسمبلی وفات کے باعث اجلاس کل تک ملتوی کر دیں
مسلم لیگ ن کے ملک ندیم کامران نے بھی رکن اسمبلی کی وفات پر اظیار افسوس اور تعزیت کیا تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ایوان ایک سینئر پارلیمنٹریرن سے محروم ہوگیا یے
وزیرقانون کی جانب سے اسمبلی اجلاس ملتوی کر نے کی استدا کی پینل آف چیئر مین نے اجلاس کل صبح ساڑھے گیارہ بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا