Buy website traffic cheap


عاصم اظہر اور ہانیہ عامر ایک ساتھ کہاں پائے گئے آُُُٔٔپ بھی دیکھیں

فیشن پاکستان ویک 2019 اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ گزشتہ رات اختتام کو پہنچا، تیسرے اور آخری روز اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر سب پربھاری رہے۔

کراچی کے بیچ لگژری ہوٹل میں ہونے والے فیشن پاکستان ویک کے آخری روز ہانیہ عامر فیشن ڈیزائنر زینب چھوٹانی کے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کے دوران بطور شو اسٹاپر پیش ہوئیں۔

سرخ رنگ کے جدت لیے روایتی لباس میں ہانیہ عامرخوب جچ رہی تھیں لیکن حاظرین اس وقت خوب محظوظ ہوئے جب ان کے ساتھ ساتھ گلوکار عاصم اظہر کی انٹری بھی ہوئی۔ مائیک پکڑے عاصم ہانیہ کو والہانہ انداز میں دیکھتے ہوئے گانا گا رہے تھے۔

تالیوں کی گونج نے بتایا کہ حاظرین کو دونوں کی جوڑی بہت پسند آئی ہے۔

حقیقی زندگی میں ہانیہ اور عاصم اظہر کے درمیان گہری دوستی ہے اور سوشل میڈیا پر عاصم کی جانب سے ہانیہ کی تصاویر پر کیے جانے والے تبصرے بھی ان کا گہرا تعلق واضح کرتے ہیں.