Buy website traffic cheap


یاسر حسین اور ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے الجھ پڑے

لاہور(ویب ڈیسک) اداکار و میزبان یاسر حسین سوشل میڈیا پر اپنے شرارتی انداز کے باعث اکثر تنقید کا شکار ہوجاتے ہیں لیکن اس بار وہ اداکارہ ہانیہ عامر سے ہی الجھ پڑے۔

تفصیلات کے مطابق : ہانیہ عامر نے گزشتہ روز چہرے پر ہونے والے دانوں کی وجہ سے متاثر ہونے پر ایک پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’جب چہرہ دانوں سے بھر جائے تو لوگ سمجھتے ہیں خوبصورتی متاثر ہوگئی ہے جب کہ خوبصورتی کا تعلق چہرے سے نہیں ہوتا‘۔

دوسری جانب اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں سے سوالات و جوابات لیے جس میں ایک مداح نے سوال کیا کہ ’ہانیہ عامر کے لیے ایک لفظ کیا کہیں گے؟

یاسر حسین نے جواب دیا کہ ان کے لیے ’دانے دار‘ کا لفظ ہے ایسے میں ہانیہ عامر نے برہمی کا اظہار کیا اور انسٹا اسٹوری سے ہی جواب دیا کہ ’معاف کردیجیے گا میرے دوست کو، ان کو آج کل غیر مناسب مذاق کرنے کی عادت سی ہوگئی ہے‘۔

دونوں کی سوشل میڈیا پر بحث کا سلسلہ یہاں تھما نہیں بلکہ یاسر حسین نے جواب دیا کہ ’بس دوست کہہ دیا، اس لیے لکھا تھا مذاق نہیں تھا ایکنی کو اردو میں دانا کہتے ہیں برگر‘۔

ایسے میں ہانیہ عامر نے یاسر حسین کا نام لیے بغیر ایک اور پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے غصے کا اظہار کیا۔

ہم اپنے خوف کو دور کرتے ہیں لیکن لوگ انہی کی نشاندہی کرتے ہیں جیسے کوئی بڑی بات ہی نہیں اور پھر کسی کے خوف کو جان کر اس کا مذاق بنانا سب سے بدترین ہوتا ہے جو ہر لحاظ سے غلط ہوتا ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ بہت ہوگیا یہ ٹھیک نہیں کہ کسی کے خوف کا مذاق اڑایا جائے، مزاح زبردست ہوتا ہے لیکن اس کے ساتھ احتیاط سے رہیں کسی کو برا محسوس کراکے اس کا عیب نکال کر خود کو بہت اچھا نہ سمجھیں یہ بے عزتی ہے، کسی کو نیچا دکھانا کوئی مذاق نہیں۔