Buy website traffic cheap


عدنان میرے والد سے صرف 4 سال چھوٹے ہیں، حریم فاروق

کراچی (ماینٹرنگ ڈیسک) عدنان صدیقی کے ساتھ ڈرامے میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ حریم فاروق نے کہا کہ عدنان صدیقی میرے والد سے صرف چار سال چھوٹے ہیں۔
گزشتہ روز عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید نے اپنی ویڈیو کال میں اداکارہ حریم فاروق سے گفتگو کی جس کی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بھی کی۔

ویڈیو میں عدنان صدیقی نے حریم فاروق سے متعلق بتایا کہ میں جب بھی حریم سے بات کرتا ہوں تو یہ ہمیشہ مجھ سے پوچھتی ہیں کہ کیا آپ کو پتا ہے میرے والد کتنے سال کے ہیں؟ عدنان صدیقی نے یہ بھی کہا کہ میرے پوچھنے پر حریم فاروق یہی کہتی ہیں کہ ان کے والد مجھ سے صرف چار پانچ سال بڑے ہیں اور جب میں نے ان کے والد کو دیکھا تو واقعی وہ جوان سے شخص ہیں
، ان سے زیادہ میرے سفید بال ہیں۔ ساتھ ہی عدنان صدیقی نے ہنستے ہوئے حریم کو یہ بھی کہا کہ شرم کریں آپ میرے ساتھ فلم میں ہیروئن آئی تھیں۔