بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> نکاح کی تقریب کیلئے حسن علی نے پی سی بی سے ایک ہفتے کی چھٹی مانگ لی

نکاح کی تقریب کیلئے حسن علی نے پی سی بی سے ایک ہفتے کی چھٹی مانگ لی

لاہور(ویب ڈیسک) قومی کرکٹر حسن علی نے کرکٹ بورڈ سے ایک ہفتے کی چھٹی مانگ لی، ان کی 20 اگست کو دبئی میں نکاح کی تقریب منعقد ہونا قرار پائی ہے. پی سی بی نے 19 اگست کو پری سیزن کیمپ کیلئے 20 کھلاڑیوں کو طلب کر رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق :‌کرکٹر حسن علی نے نکاح کیلئے بورڈ سے رابطہ کر کے ایک ہفتے کی چھٹی مانگ لی، وہ 20 اگست کو بھارتی لڑکی سامعیہ سے دبئی میں نکاح کر رہے ہیں جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ حسن علی نے پری سیزن کیمپ 27 اگست کو جوائن کرنے کی درخواست دی ہے۔ ان کا فٹنس ٹیسٹ بعد میں لیا جائے گا۔ پی سی بی نے پری سیزن کیمپ کیلئے 20 کھلاڑیوں کو طلب کر رکھا ہے اور 20 اور 21 اگست کوفٹنس ٹیسٹ لینے کا اعلان بھی کیا ہے جس کے لئے کھلاڑیوں کو 19اگست کونیشنل کرکٹ اکیڈمی رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کیمپ کا کمانڈنٹ مصباح الحق کو مقرر کیا گیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*