Buy website traffic cheap


فاسٹ باؤلر حسن علی سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے بھی باہر

لاہور(ویب ڈیسک): قومی فاسٹ باؤلر حسن علی سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے جن کے تازہ ترین سکین میں پسلیوں کے فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے۔

پی سی بی ترجمان نے واضح کیا ہے کہ فاسٹ باؤلر کی آٹھویں اور نویں پسلی میں ہیئر لائن فریکچر ہوا ہے جس کو ٹھیک ہونے میں چھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔ حسن علی پیر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اپنا بحالی صحت کا پروگرام شروع کریں گے۔