Buy website traffic cheap

Pakistan, China, Corona Virus, Advisory, Health Ministry

پاکستان میں خطرناک کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ

لاہور(ویب ڈیسک): وزارت صحت نے چین میں خطرناک کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر سینٹرل ہیلتھ سٹیبلشمنٹ کو اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

خیال رہے کہ اس خطرناک وائرس سے چین میں 1700 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے اور ابھی تک تین اموات ہو چکی ہیں۔ کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے عالمی ادارہ صحت کا ہنگامی اجلاس جنیوا میں ہو رہا ہے۔ منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ ممالک سے کرونا وائرس دیگر ممالک میں منتقل ہونے کا خدشہ ہے۔ چین میں کرونا وائرس مچھلی اور گوشت منڈی والوں کو لاحق ہوا۔ ہیلتھ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بخار، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری اس خطرناک وائرس کی علامات ہیں۔ یہ وائرس متاثرہ جانور یا حاصل شدہ غذا سے انسان میں منتقل ہو کر پھیپھڑوں کو شدید متاثر کرتا ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دنیا میں کرونا وائرس کی ویکسین تاحال دستیاب نہیں، اس سے بچاؤ کا واحد حل بروقت احتیاطی تدابیر ہیں۔ یہ وائرس چین کے علاوہ جاپان، جنوبی کوریا اور تھائی لینڈ میں بھی پایا گیا ہے۔ ہے۔ ایڈوائزی میں خبردار کیا گیا ہے کہ چین سے پاکستان آنے جانے والے لاکھوں افراد کے ذریعے وائرس کی منتقلی کا خدشہ ہے، اس لیے چین سے پاکستان آنے جانے والوں کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔ حکومت نے اس کے سدباب اور بچاؤ کیلئے ائیرپورٹس پر بھی خصوصی کاونٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔