بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> سابق ارکان پنجاب اسمبلی کو کیا سہولیات دی جائیں گی

سابق ارکان پنجاب اسمبلی کو کیا سہولیات دی جائیں گی

تفصیلات کے مطابق سابق ارکان پنجاب اسمبلی کی سن لی گئی ان کی خدمات کے صلے میں انہیں نوازا جا رہا ہے جو یقینا ان کا حق ہے

سابق ارکان پنجاب اسمبلی کے لیے تاحیات علاج فری کر دیا گیا جس کے بعد سابق ارکان پنجاب اسمبلی کو میڈیکل کی سہولتیں مفت ملیں گی۔

پہلے اِن ڈور اور آؤٹ ڈور علاج کا استحقاق موجودہ ارکان اسمبلی کو حاصل تھا، اب سابق ارکان اسمبلی کو بھی اِن ڈور اورآؤٹ ڈور علاج کا قانونی استحقاق دے دیا گیا ہے۔

تنخواہوں میں اضافے کے بل میں ارکان اسمبلی کو یہ استحقاق دیا گیا ہے جو کہ ان کے لئےخوشی سے نہال کردینے والی خبر ہے کیونکہ ان کے لئے علاج معالجہ ایک بڑا سنگین مسئلہ بن گیا تھا۔
بل کی منظوری کے بعد اب ہر رکن اسمبلی کم سے کم 2 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ وصول کرے گا جبکہ اسمبلی سیشن میں آنے اور دیگر مراعات اسکے علاوہ ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں تنخواہ بڑھانے کا بل متفقہ طور پر آج منظور کیا گیا جبکہ بل کے حولے سے کوئی بحث ہوئی نہ کسی نے اعتراض اٹھایا۔

تنخواہوں کے معاملے حکومت اور اپوزیشن ایک ہوگئی

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*