Buy website traffic cheap


امریکی بچوں میں کون سی وبا پھوٹ پڑی

لاہور: (ویب ڈیسک) امریکی شہر نیویارک کے علاقے راک لینڈ میں خسرے کی وباء کے باعث ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق ایسے بچوں کا پبلک ایریا میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے کہ جنہیں خسرے کی ویکسین نہیں دی گئی۔

حکام کے مطابق یہ ہنگامی حالات کم از کم 30 دن تک جاری رہیں گے اور اس دوران ایسے بچے کہ جنہیں ویکسین نہیں لگوائی گئی وہ اسکولوں، خریداری کے مراکز، ریستورانوں یا پھر عبادت گاہوں میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

ویکسین کروانے کی شرح میں کمی کی وجہ سے امریکہ میں واشنگٹن، ٹیکساس اور الینس سمیت متعدد ریاستوں میں خسرے کی وباء پھیل چکی ہے۔

ہنگامی حالات کی خلاف ورزی کرنے والے کو 500 ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑے گایا پھر 6 ماہ کے لئے سزائے قید بھگتنی پڑے گی۔

واضح رہے کہ 2018 میں ملک میں خسرے کے مریضوں کی تعداد گذشتہ سال کے مقابلے میں 3 گنا اضافے کے ساتھ 82 ہزار 500 مریضوں تک پہنچ گئی تھی جو حالیہ 10 سالوں کی ریکارڈ تعداد ہے۔

دینی عقائد، شخصی یا پھر فلسفیانہ وجوہات پیش کر کے کثیر تعداد میں انسان بچوں کو ویکسین نہیں دلواتے۔