Buy website traffic cheap

فنکاروں

فنکاروں کیلئے ہیلتھ کارڈجاری کرنے کی تیاری کرلی گئی

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبہ بھرکے دس ہزار فنکاروں کے مفت علاج کیلئے ہیلتھ کارڈجاری کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے فنکاروں کی فلاح و بہبودکیلئے خصوصی پیکیج دینے کافیصلہ کیاہے اور ا?رٹس کونسلوں کے ذریعے فنکاروں کے کوائف جمع کرکے انہیں صحت کی سہولت دینے کیلئے ہیلتھ کارڈبنانے پرکام شر وع کردیاہے۔ہرفنکارہیلتھ کارڈکے ذریعے تقریباً ساڑھے چارلاکھ رو پے تک سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مفت علاج کراسکے گا ، فنکاروں میں ہیلتھ کارڈ دسمبرمیں جاری کئے جائینگے ان میں اداکاروں ، گلوکاروں ، مصوروں اورمجسمہ سازوں سمیت فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے شامل ہونگے۔اس سلسلے میں الحمرامیں ایک تقریب کا انعقاد کیا جائیگا جس میں کارڈ تقسیم کئے جائینگے۔