بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> واٹسن کیساتھ بدتمیزی پر تنقید کا نشان بننے والے امام الحق نے نیا بیان جاری کردیا

واٹسن کیساتھ بدتمیزی پر تنقید کا نشان بننے والے امام الحق نے نیا بیان جاری کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) قومی کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے امام الحق نے شین واٹسن کیساتھ بدتمیزی کرنے پر ان سے معافی تو مانگ لی ہے مگر ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ انہوں نے شین واٹسن کے گالی گلوچ پر مشتمل جملوں کے ردعمل میں ایسا کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق : گزشتہ روز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے فائنل میچ میں شین واٹسن آﺅٹ ہوئے تو پشاور زلمی کے امام الحق نے بدتمیزی کرتے ہوئے انہیں ہاتھ کے اشارے سے باہر جانے کو کہا تھا جس پر پاکستانیوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ عوام کی جانب سے شدید تنقید کے بعد امام الحق نے اپنے روئیے پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وقتی غصہ تھا اور میرا ردعمل شین واٹسن کی جانب سے گالم گلوچ پر مشتمل جملوں کی وجہ سے تھا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”گزشتہ روز پیش آنے والا واقعہ ہیٹ آف دی مومنٹ تھا۔ میرا ردعمل شین واٹسن کے قابل اعتراض جملوں پر تھا مگر مجھے اس سے گریز کرنا چاہئے تھا جس پر میں معافی مانگتا ہوں۔ یہ بہت ہی بہترین میچ اور ٹورنامنٹ تھا، چلیں! کامیابی کا جشن مناتے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور شین واٹسن کو ٹرافی اور ایوارڈز جیتنے پر بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔“

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*