بنیادی صفحہ -> دلچسپ و عجیب -> امریکی ریاست میں صحت مند بچے کی پیدائش: وزن نے سب کو حیران کردیا
وزن
وزن

امریکی ریاست میں صحت مند بچے کی پیدائش: وزن نے سب کو حیران کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) عام طور پر بچے کا وزن پیدائش کے دوران 3.5 کلوگرام ہوتا ہے جس کے مطابق والدین جب بچے کی پیدائش سے قبل ہی کپڑے کی خریداری شروع کردیتے ہیں کیوں کہ ماں باپ کو بچے کے وزن اور سائز کا انداز ہوتا ہے- مگرامریکہ میں والد ین کو اس طرح کرنا مہنگا پڑگیا کیوں کہ ان کے گھر 6 کلو وزنی نچے کی پیدائش ہوئی جس نے سب کو حیران کردیا –
امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک خاتون کے ہاں ساڑھے 6 کلو وزنی صحت مند بچے کی پیدائش ہوئی۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے اسپتال میں ایک خاتون کے ہاں توقعات کے برعکس تقریباً 14پونڈ اور 13 اونس وزنی بچے کی پیدائش نے خود ماں سمیت ڈاکٹرز اور نرسوں کو حیران و پریشان کر دیا۔ ٹیکساس کے اس اسپتال میں اب تک پیدا ہونے والے بچوں میں بھی یہ سب سے وزنی بچہ ہے۔ جہاں والدین بچے کی پیدائش پر بہت خوش ہیں وہیں انہیں اپنے نومود بچے علی جیمز کیلئے 6 ماہ کے بچے کے سائز کے کپڑے بھی لینے پڑے۔ خیال رہے کہ دنیا کے سب سے وزنی 10 کلو گرام کے بچے کی پیدائش 1955 میں ہوئی تھی۔

کیلا مارنے پر ایک ہزار ڈالر کا نقصان
لاہور(ویب ڈیسک) آپ نے بہت سے عجیب واقع سنے ہوں گے مگر اس طرح کا نہیں امریکا میں ایک شخص کو کیلا مارنے پر ایک ہزار ڈالر کا نقصان ہوگیا- مگر کیوں ؟
ذرائع کے مطابق :امریکی ریاست آئیوا کے دارالحکومت ڈیس موائنز میں ایک نوجوان کو اس جرم میں جیل کی سزا اور ایک ہزار ڈالر جرمانہ ہوا کہ اس نے دوسرے شخص کو کیلا مارا تھا ۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 26 سالہ نوجوان روجیلیو تاپیا خریداری کے لیے شاپنگ اسٹور گیا جہاں اس کی کسی دوسرے گاہک کے ساتھ کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی۔ اسٹور کے ملازم نے مداخلت کرکے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرانے اور معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش کی تو روجیلیو تاپیا اسٹور کے ملازم کے ساتھ بھی الجھ پڑا اور غصے میں کیلا اٹھا کر اسے دے مارا۔ دکان کی انتظامیہ نے پولیس کو فون کرکے مدد طلب کی۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر جھگڑالو نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ دکان کی انتظامیہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ روجیلیو تاپیا کی وجہ سے اسے ایک ہزار ڈالر کا نقصان بھی ہوا۔ مجسٹریٹ نے روجیلیو تاپیا پر ایک ہزار ڈالر جرمانہ عائد کرتے ہوئے دوسرے شہریوں پر حملہ کرنے اور غنڈہ گردی کے جرم میں جیل بھیج دیا تاہم وہ کچھ دیر بعد ہی ضمانت پر رہا ہوگیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*