کورونا آگاہی مہم :حرامانی پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

پاکستان کی مشہور اداکارہ حرا مانی نے لوگوں کو کورونا وائرس پھیلاو روکنے کے لیے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی جو انہیں خود ہی مہنگی پڑ گئی۔فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حرا نے اپنے شوہر و اداکار مانی کے ساتھ لی گئی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں دونوں ماسک پہنے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے سے قریب ہیں۔اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سب سے پہلے تمام افراد کو ہدایت کی کہ ’گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں‘۔
اداکارہ نے لکھا کہ ’ہمارے کورونا کے ٹیسٹ منفی آئیں ہیں اور یہ خود سے قرنطینہ اختیار کرنے کے بعد کی تصویر ہے اور اب بھی ہم گھروں میں محدود ہیں‘۔آخر میں اداکارہ نے درخواست کی ’آپ سب بھی اسی طرح احتیاط کریں ضروری ہے‘۔
پوسٹ کے کیپشن پر غور کیا جائے تو حرا مانی موجودہ صورتحال میں کسی نقصان سے بچنے کے لیے ٹھیک ہی ہدایت کر رہی ہیں مگر تب بھی وہ اپنی شیئر کردہ تصویر کے باعث تنقید کا شکار ہوگئیں۔متعدد مداحوں نے تصویر پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’پہلے آپ خود اس پر عمل کریں‘۔
ڈاکٹر فائزہ حسین نامی مداح لکھتی ہیں’ آئسولیشن کو مطلب اپنے ہاتھوں کو خود سے بھی دور رکھنا ہے، کوئی مصافحہ نہیں، پڑھے لکھے لوگوں سے یہ امید نہیں تھی‘۔جب کہ یوسی نامی صارف نے اداکارہ کو کومنٹ میں فاصلہ اختیار کرنے کی ہدایت کی، اسی طرح مورس نامی مداح نے بھی لکھا کہ آپ خود بھی فاصلہ اختیار کریں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر اگرچہ کئی ممالک نے حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے لاک ڈاو¿ن کردیا ہے تاہم اس کے باوجود ماہرین ایک ہی گھر میں رہنے والے افراد کو بھی ایک دوسرے سے دور رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔