Buy website traffic cheap

ہاکی ورلڈ کپ

ہاکی ورلڈ کپ ،بیلجیم اور پاکستان کے میچ کا نتیجہ آگیا

لاہور (ویب ڈیسک )بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ کے ناک آوٹ میچ میں بیلجیم نے پاکستان کے خلاف 5-0سے کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
ذرائع کے مطابق :پاکستان نے پورے ٹورنا منٹ کی طرح اس میچ میں بھی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا اورہاکی ورلڈ کپ میں ایک بھی میچ نہ جیت پائی ۔کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے کراس اوور راﺅنڈ میں بیلجیم اور پاکستان کی ٹیمیں سامنے آئیں تو حریف ٹیم پورے میچ میں پاکستان پر حاوی رہی ۔بیلجیم کی جانب سے الیگزینڈر ،تھامس ،کیڈرک ،ڈاکیئر اور ٹام نے گول کیے تاہم پاکستان کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی گول نہ کر سکا۔اس بد ترین شکست کے بعد پاکستان ٹورنامنٹ سے بھی باہر ہو گیا ۔اس سے قبل پاکستان نے گروپ ڈی میں صرف ایک ہی پوائنٹ حاصل کیا تھا جو اسے ملائیشیا کیخلاف میچ برابر کرنے پر ملا تھا اس کے علاوہ پاکستان کو جرمنی کے ہاتھوں صفر کے مقابلے میں ایک اور نیدرلینڈز کے ہاتھوں ایک کے مقابلے میں 5 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ورلڈکپ 2018: کرکٹ کے بعد ہاکی ٹیم بھی اگلے مرحلے میں‌پہنچے کے لیے قوم کی دعاؤں کے رحم وکرم پر
لاہور(ویب ڈیسک): بھارت میں جاری ہاکی ورلڈکپ کے اگلے مرحلے میں‌پہنچنے کے لیے قومی ٹیم آج بیلجیم سے ٹکرائے گی جس میں جیت ہاکی ٹیم کو اگلے مرحلے میں پہنچادے گی اورہارنے کی صورت میں ورلڈکپ کا سفریہیں اختتام پذیرہوجائیگا. قومی ہاکی ٹیم تاحال ٹورنامنٹ میں صرف ایک پوائنٹ حاصل کیا ہے. تفصیلا ت کے مطابق ہاکی ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں آج پاکستان کا مقابلہ بیلجیئم سے ہو گا، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4بج کر 15 منٹ پر شروع ہو گا جس میں جیت پاکستان کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دے گی۔پاکستان نے اب تک گروپ ڈی میں صرف ایک ہی پوائنٹ حاصل کیا ہے جو اسے ملائیشیا کیخلاف میچ برابر کرنے پر ملا تھا اس کے علاوہ پاکستان کو جرمنی کے ہاتھوں صفر کے مقابلے میں ایک اور نیدرلینڈز کے ہاتھوں ایک کے مقابلے میں 5 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دوسری جانب بیلجئیم نے ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں کینیڈا کو 1 کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی اور جنوبی افریقہ کو 1 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرایا تھا جبکہ بھارت کیخلاف میچ 2,2 گول سے برابر رہا تھا۔پاکستان اور بیلجئیم ہاکی ورلڈکپ کی تاریخ میں اب تک دو مرتبہ آمنے سامنے آ چکے ہیں اور دونوں میچوں میں ہی پاکستان نے فتح حاصل کی تھی۔ 1973ءکے ورلڈکپ میں پاکستان نے جرمنی کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی تھی اور 2002ءکے ورلڈکپ میں 2 کے مقابلے میں 3 گول سے میچ جیتا تھا۔